حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،مولانا شیر زمان

جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جے یو آئی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جے یو آئی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اس وقت حقیقی اور صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کا حق جے یو آئی ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان نے جامعہ علوم الشرعیہ اٹک میں جے یو آئی کے وفد سے ملاقات میں کیا ہے وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ ، تحصیل امیر مولانا محمد نعیم اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری قاسم خان وردگ شامل تھے ۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ حالات میں جے یو آئی کا سیاسی کردار اور حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ممکنہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی مولانا شیر زمان نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔
عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی حد تو یہ ہے کہ بجلی اور سوئی گیس کے بلوں میں کئی ماہ پہلے وصول کئے گئے بلوں کے بقایا جات کی مد میں بل سے زیادہ رقم وصول کی جارہی ہے اس حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا حوالہ بھی چھین لیا ہے جس پر عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ۔
