پاک والینٹرزکے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

پاک والینٹرزکے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

میڈیکل کیمپ کا مبشر فلک اعوان ، سید دانیال علی نقوی، سماجی کارکن محسن عباس انکی ٹیم اور پاک والنٹیئرز کے باہمی اشتراک سے انعقاد پذیرکیا گیا 

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیو زویب)جنڈ شہر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، میڈیکل کیمپ سید مطیع الرحمن نقوی کے ایصال ثواب کے لئے مبشر فلک اعوان آف بھاٹہ ، سید دانیال علی نقوی، سماجی کارکن محسن عباس ان کی ٹیم اور پاک والنٹیئرز کے باہمی اشتراک سے انعقاد پذیر ہوا جس میں مختلف میڈیکل شعبہ جات کے اٹھارہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات سر انجام دیں ،دن بھر مرد ،خواتین اور بچوں سمیت چودہ سو سے زائد مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، ٹیسٹ اور فری ادو یات فراہم کیں گئیں ۔

 

میڈیکل کیمپ کا افتتاح بزرگ سیاستدان ملک عطا خان آف کھنڈانے کیا جب کہ دوران کیمپ مختلف سیاسی سماجی شخصیات جن میں ملک بہادر یارآف کھنڈا ، ملک فیصل یار آف کھنڈا ، شہیر سیالوی ،پرنسپل پی سی جے مطیع اللہ ملک،ملک ظہیر افضل، ملک امان اللہ بگدیال ، سابق وائس چیئرمین ایم سی جنڈ ملک شاہد محمودسمیت دیگرز نے کیمپ کا معائنہ کیا اور پاک والنٹیئرزاور مقامی نواجوانوں کی انسانی خدمت کی اس کاوش کو سراہا۔