حسن ابدال میں سٹیزن رائٹزکونسل کاقیام 

 حسن ابدال میں سٹیزن رائٹزکونسل کاقیام 

کونسل کامقصدشہریوں کے حقوق کادفاع اوران کے مسائل کے حل میں راہنمائی فراہم کرناہے

حسن ابدال  (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) حسن ابدال میں سٹیزن رائٹزکونسل کاقیام عمل میں آگیا،کونسل کامقصدشہریوں کے حقوق کادفاع اوران کے مسائل کے حل میں راہنمائی فراہم کرناہے اس فورم کے ذریعے بین المذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کوفروغ دیاجائے گاجس کے لئے تمام مسالک کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کوبھی کونسل میں مساوی نمائندگی کاحق دیا جائے گاجس سے شہرمیں امن وامان کی فضاکوبحال رکھنے میں مددملے گی اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکوان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت کویقینی بنایاجائے گا،اس بات کا اعلان چلہ گاہ شریف باباولی قندھاری حسن ابدال میں شہرکے نمائندہ افرادکے مشاورتی اجلاس میں کیاگیاجس کا اہتمام سینئرصحافی و کالم نویس شاہداعوان اورممتازسماجی شخصیت و چیئرمین انجمن خدام الفقراء باباولی قندھاری اسداقبال ترک نے کیادیگر شخصیات میں زاہدمحموداعوان،علامہ صاحبزادہ اویس ہزاروی،وقارعالم جدون ،حاجی محمدسلمان،پال گل،پریتم سنگھ،چوہدری شمشاد ، محمد اعظم ،سیدصغیرشاہ،ذوالفقار علی،گلزیب خان، چوہدری ولید،خرم اعوان،عابدعلی شامل تھے اس موقع پربتایاگیاکہ سی آرسی شہرکی نمائندہ شخصیات پرمشتمل کور کمیٹی کی زیرنگرانی کام کرے گی جس میں تمام مسالک کے علماء کے علاوہ اقلیتی برادری کا ایک ایک رکن بھی شامل ہوگا جبکہ نوجوانان شہرکی ایک منظم باڈی تشکیل دیکر کونسل کے تمام امورسرانجام دئیے جائیں گے۔ مقررین کی جانب سے ماضی میں شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی بے لوث خدمات پیش کرنے والوں کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا ان میں مولاناحامدرحمانی،علامہ غلام محبوب سبحانی اورخاکسارعالم جدون کوخصوصی طورپریادکیاگیا اوراس کونسل کے ذریعے انہی مرحومین کے مشن کواخلاص اورفلاح انسانیت کے بے لوث جذبے کوآگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

 

 شرکاء اجلاس کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ کو شہرکی بہتری اورخوبصورتی کے لئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا اوران کے حق میں متفقہ طورپرقراردادمنظورکی گئی اجلاس میں موجودتمام افرادنے اس فیصلے کی مکمل تائیدکی اوراپنی بھرپورحمایت کایقین دلایاخصوصاًمسیحی اورسکھ کمیونٹی کی جانب سے شہری سطح پراس طرزکی تنظیم کے قیام کوخوش آئندقراردیتے ہوئے اپنی برادری کی جانب سے مکمل تعاون کا اظہارکیاگیا ۔