Tue
19
May
2026

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ویب )جی ٹی روڈ ہٹیاں سٹاپ کے قریب ہیٹر سے عورت کے کپڑوں کو آگ لگ گئی ،ہٹیاں کے قریب گھر میں ہیٹر سے بیوی کے کپڑوں کو آگ لگ گئی۔
جس سے 35 سالہ سفینہ زوجہ ساجد کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا ۔بیوی کو بچاتے ہوئے ساجد کے بازو بھی جھلس گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔
طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا عورت کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں پی او ایف ہسپتال واہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
