اٹک پولیس کا مساجد میں فائرنگ کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق آگاہی لیکچرز 

اٹک پولیس کا مساجد میں فائرنگ کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق آگاہی لیکچرز 

ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے لیکچرز کا اہتمام جمعۃ المبارک کی نمازسے قبل کیا 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک سید خالد ہمدانی ہدایات پر ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے جمعۃ المبارک کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک خلاف قانون عمل ہے اس لیے ہ میں اس فعل کے خلاف قانون ہونے اور ایک دینی ، اخلاقی و معاشرتی برائی ہونے کے سبب اس سے بچنا چاہیے اور دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کرنی چاہیے ۔

 

اکثر اوقات ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی بھی شخص کو زخمی یا ہلاک کر سکتی ہے معمولی خوشی کے لیے دوسروں کی خوشیاں چھین لینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے تاہم اچھا شہری ہونے کے ناطے ایسے جرائم سے اجتناب کریں اور معاشرے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تا کہ ایسے ناسوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔