Fri
17
Apr
2026

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پرڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او پنڈیگھیب ملک تفسیر نے تھانہ بسال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عوام الناس نے کھلی کچری میں اپنے مسائل و شکایات ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او پنڈیگھیب ملک تفسیر کے سامنے پیش کیں جن موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔
