حسن ابدال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس کی حفاظت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیا ر ہیں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، مقررین
حسن ابدال ( ڈیلی اٹک نیوز ) کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس کی حفاظت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیا ر ہیں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارت ہوش کے ناخن لے اور اپنی پالیسیوں کے باعث خطے کے امن کو تباہ نہ کرے ان خیالات کا اظہار کشمیری مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ایم سی حسن ابدال سے نکالی گئی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب تحصیل حسن ابدال پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کیا ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ نے کی جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین پریس کلب حاجی رفیق قادری ، معروف کالم نویس ملک شاہد اعوان سمیت بڑی تعداد میں شہریوں اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرہ بازی بھی کی جاتی رہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے بھارت کی پالیسیوں کے باعث آج خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے بھارت ہوش کے ناخن لے اور مظلوم عوام پر اپنے ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے حقوق کے حصول کے لیے خون کے آخری قطرے تک ان کا ساتھ دیں گے بعدازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔
