پکی توبہ اور والدین کو راضی رکھنے والا جنتی ہے، مفتی ابو طیب حقانی

پکی توبہ اور والدین کو راضی رکھنے والا جنتی ہے، مفتی ابو طیب حقانی

 جب بندہ دنیا میں آتا ہے تو سب مسکراتے ہیں جب جاتا ہے تو روتے ہیں ، ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) چاراشخاص چلتے پھرتے جنتی ہیں میاں بیوی ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے والے،پکی توبہ کرنے والے،رزق حلال کمانے والے،والدین کو راضی رکھنے والے ،120دن کی عمر میں انسان کی زندگی کا فیصلہ کر دیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہاراستاذ العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی آستانہ عالیہ خوشبو ئے مدینہ نقیبیہ اعوان آباد اٹک کینٹ نے شیخ سلیم اختر مرحوم ڈھوک فتح اٹک ، مفتی محمد عرفان القادری کے چچا زاد بھائی شیر افسر مرحوم قاسم آباد سنجوال کینٹ کے چہلم اور ٹھیکیدار حاجی منظور الٰہی کی والدہ محمد نگر اٹک کینٹ کی جنازہ کی امامت سے قبل کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جب بندہ دنیا میں آتا ہے تو سب مسکراتے ہیں جب جاتا ہے تو روتے ہیں ، ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے،اس موقع پر سابقہ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد،علامہ ظفر اقبال حقانی،قاری محمد عثمان خان واجد،علامہ نیاز حسین اعوان،خان غلام خان بنگش کونسلر سابقہ وائس چیئرمین،مولانا عبدالغنی چشتی،کیپٹن عمر خان،میجر نعیم کے علاوہ ڈاکٹر، انجینئر ،وکلاء،صحافی ،تاجران، سیاسی، سماجی، مذہبی اہم شخصیات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افرادنے شرکت کی،دریں اثناء قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی اہلیہ، صاحبزادہ شاہ اویس نورانی صدیقی و صاحبزادہ شاہ انس نورانی صدیقی کی والدہ اور ڈاکٹر شیخ محمد رضوان مدنی کی ہمشیرہ مرحومہ ، شیخ طریقت ابوالبلال محمد الیاس عطار قادری کی ہمشیرہ مرحومہ ، علامہ مفتی محمد حیات اورعلامہ مفتی وجاہت رسول کی بلندی درجات کی دعا کی اور حضرت پیر خواجہ حافظ عبد الحق صاحب مدظلہ العالی زیب آستانہ عالیہ بحرالحق شریف کے بردار اکبر خواجہ پیر حافظ سلطان محمود دریاشریف کی جملہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔