اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ سے تاجروں کے وفد کی ملاقات 

اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ سے تاجروں کے وفد کی ملاقات 

تاجروں کے وفد کو پلاسٹک شاپنگ بیگ کی پابندی سے آگاہ کیا،ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) اے سی اٹک جنت حسین نیکوکارہ نے کہاکہ یکم مارچ سے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر مکمل پاپندی عائد ہو گی ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے پلاسٹک شاپنگ بیگ ماحول کو خراب کرتے ہیں اس لیے حکومت پاکستان نےاس پر پاپندی عائدکر دی ہے تاجر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور عوام میں شعور پیدا کریں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک کے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

جنت حسین نیکوکارہ نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو پلاسٹک شاپنگ بیگوں پر پابندی سے آگا ہی مہم کے سلسلہ میں بینرز اور سمینارز کے ذریعے مہم چلا رہی ہے تمام بڑے تاجروں کو چاہیے کہ وہ اپنی دکانوں ، سٹورز پر بینرز لگائیں اور اپنے سیل مینوں کے ذریعے عوام کو اس پاپندی سے آگاہ کریں ۔