باجوڑ کے گھر میں بم پھٹنے سے سات افراد جاں بحق باجوڑ کے گھر میں بم پھٹنے سے سات افراد جاں بحق

پشاور: پاکستان افغان سرحد کے قریب باجوڑ کے مقام پر ایک گھر میں رکھے فعال بم کے غلطی سے پھٹ جانے پر ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے بنگر کلے میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جو مقامی آبادی پر گرا جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔