جنڈ، مائٹی نگر نے الفیصل جونیئر کو شکست دیدی

مائٹی نگر نے الفیصل جونیئر کو 105 رنز سے شکست دی،
جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز) مائٹی نگر نے الفیصل جونیئر کو 105 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فائنل جیت لیاسیریزکے کھیلے جانے والے فائنل میچ میں مائٹی نگر نےالفیصل جونیئر کے بولرز کا برکس نکال دیا تفصیلات کے مطابق الفیصل جونیئر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا مائٹی نگر کے اوپنرز نے شروع سے ہی الفیصل جونیئر کے بولرز کو دباؤ میں لے لیا بابر نے 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اس کے بعد اپنا پہلا میچ مائٹی کی طرف سے کھیلنے والے علی رضا نے شاندار باری کی علی اور فیضان نے چھکوں کی بارش کر دی الفیصل جونیئر کی فیلڈرزہر اوور میں کافی میلوں کا سفر کرکے بونڈری سے باہر بال لاتے رہے فیضان غفار نے47 بالوں پر 121رنز داغے جبکہ علی رضا نے بیس بال پر 68 رنز بنائے
حبیب اللہ شہزاد نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا علی اور فیضان کو فالو کرتے ہوئے خوب چھکے لگائے میچ کی خاص بات یہ تھی کہ 20 اوورز میں 29 چھکے لگے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے چھکوں کی برسات کے بعد مجموعی ٹوٹل 312 رنز تک پہنچ گیا تھکی ہاری الفیصل جونیئر جب بیٹنگ پر آئی تو ان کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا پاورپلے میں ہی علی ملک جو کہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے مائٹی نگر کیطرف سے انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی یاسر کے باؤنسرز نے الفیصل جونیئر کے بلے بازوں کو پریشان کردیا محمد فیصل نے تین حافظ نصیر الدین نے دو اور شیراز نے ایک کھلاڑی کو چلتا کیا الفیصل جونیئر 207 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا فیضان 121 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
