سینئر صحافی سردار سلطان سکندر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

سینئر صحافی سردار سلطان سکندر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

 آبائی گاؤں جھنگ میں سجادہ نشین اجمیر شریف دیوان الحبیب خان سجادہ نشین اجمیر شریف نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی ، صحافی و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی شرکت 

فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز ) روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی اسلام آباد کے سابق سینئر رپورٹر معروف کالم نگار سردار سلطان سکندر خان ، حاجی سردار محمود سکندر خان کی والدہ محترمہ ، سردار افتخار احمد خان اور پٹواری سردار نوزی خان کی پھوپھی ، فتح جنگ کے سینئر صحافی حاجی سردار عدیل افضل خان ، فاران ایوب خان کی نانی اماں ، سردار ذیشان سکندر کی دادی اماں انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جھنگ میں سجادہ نشین اجمیر شریف دیوان الحبیب خان سجادہ نشین اجمیر شریف نے پڑھائی ، نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کیلئے سجادہ نشین میرا شریف صاحبزادہ اظہر علی نے دعا کرائی نماز جنازہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، سابق صدور جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان ، سردار یعقوب خان ، ممبران پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف خان ، سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ، عمار صدیق خان، چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان ، سابق ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ، حاجی پرویزخان ، سابق ممبران پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان ، ضیاء اللہ شاہ ، آصف علی ملک ایڈووکیٹ ، فوکل پرسن پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، پاکستان کے معروف منفرد نعت خواں حاجی عبد الرزاق جامی ، کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، دیوان غلام محی الدین حسن ابدال ، پیر محمد ریاض الدین چشتی ،پیر محمد ضیاء الحق سلطان پوری ، پرنسپل دانش سکول جنڈ پروفیسر رفیع الدین فاروقی ، سابق تحصیل ناظم حضرو رضا خان آف بہبودی ،

 

 سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ( ق ) صداقت علی خان ، سابق ممبر ضلع کونسل احسن خان غورغشتی ، سابق چیئرمین یونین کونسل سردار ممتاز خان ماجھیا ، سردار مختیار احمد خان المعروف ننھا خان ، حسن فردوس ، سید زاہد حسین شاہ ، عامر لیاقت خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی چنگیز خان آف حضرو ، سردار مختیار احمد خان رتوال ، ملک امریز حیدر، حاجی محبوب اعوان، چوہدری کالا خان ( گل پیڑہ ) ، صوفیان اعظم آف پسوال ، سردار طارق جنگ خان آف نیکا ، سردار سکندر جنگ خان آف نیکا ، سردار حامد خان آف اجو والا ، سردار فرحت علی خان المعروف پھتی خان ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، معروف سیاسی رہنما ، جانشین شہدائے بھدری ملک وقار اعوان ، مرکزی صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( دستور گروپ ) حاجی نواز رضا ، مرکزی صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( برنا گروپ ) محمد افضل بٹ ، چیف ایڈیٹر روزنامہ آزاد جموں کشمیر عامر محبوب ، اسلام آباد کے سینئر صحافی محسن رضا خان ، عزیز علوی ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، رفاقت اعوان فتح جنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر اٹک سردار سعید حیدر خان ، تحصیل صدر پی پی پی فتح جنگ ظہیر خان کھٹڑ سمیت راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔