اٹک، عارضی بنیادوں پر تعینات ایجوکیٹرز ٹیچرز کو مستقل (ریگولر) کر دیا 

اٹک، عارضی بنیادوں پر تعینات ایجوکیٹرز ٹیچرز کو مستقل (ریگولر) کر دیا 

 ڈی ای او نے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن سے کیا وعدہ پورا کردیا،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اٹک

جنڈ (ڈیلی اٹک نیو ز ) محکمہ تعلیم اٹک نے عارضی بنیادوں پر تعینات ایجوکیٹرز ٹیچرز کو مستقل (ریگولر) کر دیا اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ڈی ای او نے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن سے کیا وعدہ پورا کردیا پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اٹک کے تمام ریگولر ہونے والے ایجوکیٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور ڈی ای او ایلیمنٹری اٹک کی تہہ دل سے مشکور وممنون ہے اور شکریہ ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ملک افضال، چیئرمین محمد خان،ضلعی کوآرڈینیٹر جہانگیر خان ، سرپرست اعلیٰ قریشی عبدالمالک،

 

وائس چیئرمین قا ضی عبدالغفور، جنرل سیکرٹری عمران اصغر ، میڈیا سیکرٹری نیازاحمد، ڈپٹی سیکرٹری عمران احمد، تحصیل صدر مہتاب حسین ، تحصیل امیر عمران شاہ، جوانٹ سیکرٹری افضل گل نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے ان رہنماوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی ای او 2015 اور2016کے بھرتی ہونے والے ایجو کیٹرز کو بھی جلد از جلد ریگولر کر کے شکریہ کا موقع دیں گے ہم ڈی ای او کے اس احسن قدم کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔