Thu
30
Apr
2026

کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے۔بیلٹ ٹسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ خالد مسعودنے کہا کہ پاک و کان کراٹے سٹائل ایک مکمل پاکستانی کراٹے ہے جسے گرینڈ ماسٹر محمد جمیل نے پاکستان میں متعارف کرایا ۔انہوں نے کہا کہ کراٹے کا کھیل جسمانی اور ذہنی نشونماء اور انہیں مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ بچوں کو کھیل کے بھی مواقع فراہم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراٹے کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے
اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے نوجوان دنیا بھر میں اس کھیل کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں گے۔تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں بلٹس۔شیلڈ اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
