انسانیت کی فلاح اور تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیو ں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، شہیر سیالوی

انسانیت کی فلاح اور تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیو ں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، شہیر سیالوی

فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز)سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر شہیر سیالوی نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ نوجوانوں کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے انسانیت کی فلاح اور تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیو ں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے فتح جنگ میں سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام بلڈ ڈونرز گروپ کی تشکیل کے موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف انجمن بہبود مریضاں کے صد ملک رفاقت اعوان ،ڈاکٹر ابرار حسین ،ملک محمد علی ،قمر خان صدکال ،نجم الثاقب ،سعید رضا ،ثاقب دائود اور ڈاکٹر غلام یاسین بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ سے وابستہ نوجوان دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہیں ہمارا مقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ ملک میں تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی کیلئے بھر پور جدوجہد کررہے ہیں۔ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں انگریزی روایات و ثقافت کی بجائے دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات اور دین کی ترویج و اشاعت کیلئے کام کرنا ہے۔

 

 

 شہیر سیالوی نے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوانوں کی جانب سے فتح جنگ میںبلڈ ڈونرز گروپ کی تشکیل دکھی انسانیت کی خدمت ہے یہ انتہائی خوش آئندہ ہے انھوں نے کہا کہ 22مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلہ میں فتح جنگ میں نظریہ پاکستان اور کشمیر کنونشن منعقد کیا جائے گا جس ضلع بھر سے نوجوان شرکت کرینگے