بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا آمرانہ سوچ ہے،قربان علی خان

 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا آمرانہ سوچ ہے،قربان علی خان

فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز)شہید بی بی کروڑو ں دلوں کی دھڑکن ہیں حکومت کی جانب انکم سپورٹ پروگرام سے ان کا نام ہٹانا آمرانہ سوچ ہے۔

 ا ن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خان کے معاون خصوصی خان قربان علی خان بہلول نے اپنے ایک بیان میں کیا قربان علی خان نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی عظیم خاتون لیڈر تھیں یورپ سمیت پوری دنیا میںشہید جمہوریت کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے شہید بی بی کی جمہوریت کی بقاء اور عوامی حقوق کیلئے گرانقدر خدمات ہیں انھوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بی بی شہید کے نا م کو ہٹانا انتہائی گھٹیا فعل ہے۔

 

 موجودہ نا اہل حکمران عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں مہنگائی بے روزگاری کے ہاتھوں عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔لیکن حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں دبنگ خطاب کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں انھو ں نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کے حصو ل کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی۔