میجر طاہر صادق اٹک کے عوام کیلئے مسیحا سے کم نہیں، ملک نسیم، لال شاہ

 میجر طاہر صادق اٹک کے عوام کیلئے مسیحا سے کم نہیں، ملک نسیم، لال شاہ

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) میجرگروپ حضرو کے رہنمائوں ملک نسیم اور لال شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ

 ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اٹک کے عوام کیلئے مسیحا سے کم نہیں ان کی صحت یابی کیلئے ضلع اٹک اور حلقہ بھر سے دوست احباب نے خصوصی دعائیں کیں جن کے طفیل میجر طاہر صادق صحت یاب ہوئے ان شاء اللہ عنقریب وہ عوام میں موجود ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق سے حلقہ عوام بے پناہ محبت اور لگائورکھتے ہیں میجر طاہر صادق جب سے بیمار ہوئے حلقہ عوام کو انکی صحت ہابی بارے شدید فکر تھی اب وہ

 

عوام کی دعائوں کی بدولت صحت یاب ہوئے ہیں ہم حلقہ عوام کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے میجر طاہر صادق کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا ۔