حضرو، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے ،اشفاق خان

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز)ملک امین اسلم کے چیف کوآرڈینیٹر تحصیل حضرو اشفاق خان نے کہا ہے کہ لیبر ونگ پی ٹی آئی تحصیل حضرو کے تمام عہدیداران کو دلی طوپر مبارک باد دیتے ہیں
اور امید کرتے ہیں کہ تمام عہدیداران قائدین کی جانب سے ملنی والی ذمہ داریوں پر پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک ثمر عباس و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اشفاق خان نے کہا کہ لیبر ونگ تحصیل حضرو کی تنظیم عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں عوام کو درپیش مسائل سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں انہیں یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہی ہے۔ اس وقت پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے پاکستان بھی ان ممالک کی لسٹ میں شامل ہے جو ماحولیاتی آلودگی سے بری طرح متاثر ہو سکتا ہے سابقہ ادوار میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالہ سے کوئی دلچسپی نہ لی گئی جس کی وجہ سے لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں سموگ جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ماحولیاتی تبدیلی کو سنجیدہ لیا اب وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان ماحول دوست منصوبے شروع کر کے وطن عزیز کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے عملی اقدام اٹھا رہے ہیں ان شاء اللہ آنے والی نسلیں ان منصوبوں سے مستفید ہونگی ۔
