فتح جنگ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہری19 فروری کو ہو گی

فتح جنگ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہری19 فروری کو ہو گی

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر 19فروری2020 بروز بدھ10صبح جناح ہال ایم سی فتح جنگ میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی اٹک میں تعیناتی کے بعد فتح جنگ میں انکی پہلی کھلی کچہری ہو گی انصاف عام آدمی کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے حکومتی دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے ڈی سی اٹک کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ڈپٹی کمشنر مقررہ وقت سے پہلے دفتر پہنچ جاتے ہیں اور دیر تک عوامی اور سرکاری مسائل کے حل کیلئے دفتر میں موجود رہتے ہیں ڈی سی علی عنان قمر کی قیادت میں ضلع بھر میں نکمے اور کام چور سرکاری ملازمین کو بھی وقت پر دفتر آنا پڑتا ہے ملازمین کی حاضری اور اوقات کار کی کڑی

 

 نگرانی کے باعث اب ضلع بھر کے سرکاری دفاتر کی رونقین بحال ہو گئی ہیں قبل ازیں مہینہ مہینہ خالی رہنے والی کرسیوں پر اب افسران اور اہلکار موجود ہوتے ہیں ۔ڈی سی اٹک کی کھلی کچہری میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے ضلعی اور تحصیل افسران موجود ہوں گے ڈپٹی کمشنر عوام کی شکایت کے ازالہ کیلئے فوری احکامات بھی صادر کریں گے ۔