اعوان اتحاد کا بنیادی مقصد مظلوموں کی مدد ہے،ملک عبدالمالک اعوان
فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز)اعوان اتحادکا بنیادی مقصد مظلوموں ،لاچاروں اور بے کسوں کی مدد ہے ہم اعوان قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔
ضلع اٹک میں75 فیصد اعوان آباد ہیں مگر موثر قیادت نہ ہونے کی وجہ سے انکا کوئی پرسان حال نہیں ان خیالات کا اظہار اعوان اتحاد پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی ملک عبدالمالک اعوان نے فتح جنگ میں عمران علی اعوان کے زیر اہتمام میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر ملک ظہور اعوان،ضلعی صدر ملک امداد حسین اعوان،ملک رفاقت اعوان ،ملک فراست علی اعوان ضلعی جنرل سیکرٹری،ملک کامران اختراعوان پریس سیکرٹری،حاجی نعمت علی،حاجی محمد مبین،ماسٹر غلام سرور،ضامن علی اعوان،غضنفر علی اعوان،ملک فیضان فیضی،ملک نعیم اعوان،ملک آفتاب اعوان،ملک وحید اعوان،ملک الطاف اعوان،علی محمد ساجد اعوان اور دیگر اعوان بھی موجود تھے عبدالمالک اعوان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ برادری کو اکھٹا کرنے اور عوامی خدمات کیلئے آگے آئیں ضلعی صدر اعوان اتحاد اٹک ملک امداد حسین اعوان نے کہاکہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکراعوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گے ہمارا مقصد مظلوموں کو انکا حق دلانا ہے اس موقع پر باہمی مشاورت سے
عمران علی اعوان کو اعوان اتحاد تحصیل فتح جنگ کا صدر ،علی محمد ساجد کو جنرل سیکرٹری اور غضنفر علی اعوان کو چئیرمین منتخب کیا گیا معروف سماجی رہنما و سینئر صحافی ملک رفاقت اعوان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اعوان برادری کی فلاح و بہبود اور خدمت کیلے ہم سب ایک ہیں اور ملک عبدالمالک اعوان کی قیادت میں متحد ہیں ۔
