ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اٹک کا آپریشن ،سرکاری اراضی  واگزار

ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اٹک کا آپریشن ،سرکاری اراضی  واگزار

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اٹک کے عملہ نے مشترکہ آپریشن کر کے اربوں روپے مالیت کی 7 کنال 18 مرلے سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی کار اسٹینڈ کو خالی کرا لیا 

 جہاں رینٹ اے کاروالے اڈا چلا رہے تھے انہوں نے گاڑیوں کو باہر نکال کر گیٹ کو تالے لگا دئیے کا رمالکان نے گاڑیاں روڈ پر لا کر راستہ بند کر دیا تین گھنٹے روڈ بلاک رہنے کے بعد خاتون اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ مذاکرات کیلئے پہنچ گئیں اس موقع پر بلدیہ اٹک کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے کوارڈینیٹر حاجی محمد اکرم خان سے جو متاثرہ رینٹ اے کار والوں کی جانب سے بات چیت کرر ہے تھے سے کامیاب مذاکرات کیے جس کے نتیجہ میں کچھ کارمالکان کو متبادل جگہ مرزا سوزوکی سٹینڈپر فراہم کر دی گئی ہیں سرکار کی آدھی زمین پر اب بھی رینٹ اے کار والوں کا قبضہ موجود ہے 4 کنال اراضی پر رینٹ اے کار والوں کا قبضہ بر قرارواگزار کرائی گئی زمین پر سبزی اور فروٹ کی ریڑھیوں کو لانے کا فیصلہ بازار میں تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے کار اسٹینڈ کو خالی کرایا گیا ہے شہر میں جگہ نہ ہونے سے کار والوں کو یہ جگہ فراہم کی گئی تھی اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کار ہ سے مذاکرات اور دور ہ کے بعد آدھی جگہ خالی کر دی گئی ہے۔

 

 ریڑھی بانوں نے سول بازار خالی کرانے کے حوالے سے ڈی سی علی عنان قمر سے مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی ٹرانسپورٹر شیخ امجد صدیقی نے بتایا کہ مسلم لیگ ( ن ) کے دور میں یہ جگہ تیس سال پہلے فراہم کی گئی تھی حکومت کی جانب سے سیفٹی وال بھی بنا کر دی گئی تھی ا اگر انتظامیہ کہے بھی تو آدھی جگہ خالی نہیں کریں گے ۔