اٹک، سرکاری عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر اشفاق

اٹک، سرکاری عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر اشفاق

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک کی تمام گورنمنٹ عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر اشفاق

 پنجاب گورنمنٹ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر ریسکیو1122 پنجاب کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ پنجاب بھر میں تمام گورنمنٹ عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا جائےاسی سلسلے میں سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 اٹک میں ڈاکٹر اشفاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ آرڈر پر عملدرآمد کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور ٹیمیں تشکیل دی گئیںریسکیو1122اٹک کی ٹیمیں اگلے ہفتے ضلع اٹک کی تمام

 

 گورنمنٹ عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کریں گی اور رپورٹ بنا کر پنجاب گورنمنٹ کو ارسال کریں گی۔