صوبیدارمحمد سلیم مرحوم(گڑدی) پارٹی کا اثاثہ تھے، ملک سہیل خان کمڑیال

صوبیدارمحمد سلیم مرحوم(گڑدی) پارٹی کا اثاثہ تھے، ملک سہیل خان کمڑیال

جنڈ(نمائندہ ڈیلی اٹک نیوز) ایم این اے ملک سہیل خان آف کمڑیال اور سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ جنڈ ملک شاہد محمود کی محمد سلیم خان مرحوم گڑدی کی تعزیت کیلئےجنڈ آمد

ایم این اے ملک سہیل آف کمڑیال اور سابقہ چیئرمین بلدیہ جنڈ ملک شاہد محمود، محمد سلیم مرحوم سابقہ کونسلر گڑدی یو سی دکھنیر کی رہائش گاہ واقع جنڈ پر تشریف لائے اور  مرحوم سلیم خان کے بیٹے ارشد سلیم اور ورثاء سے فاتحہ خوانی کی اور اظہارِ تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محمد سلیم مرحوم آف گڑدی مسلم لیگ نون اور علاقہ نرڑہ کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیت تھے علاقے کے اور مسلم لیگ نون کے بہت بڑا اثاثہ تھے ان کی علاقہ اور پارٹی کے لیے بے شمار خدمات ہیں جن کا ازالہ ممکن نہیں اپ کا خلاء پر کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد سلیم خان مرحوم دھڑے کے سچے اور کھرے انسان تھے انہوں نے محمد سلیم خان مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 

 

اور مسلم لیگ نون کو ان پر ناز ہےاس موقع پر سابقہ کونسلر محمد ایوب خان، صفدر خٹک، محمد عارف خان مرحوم کے صاحب زادے راشد حلیم، ،ارشد سلیم اور دیگر لواحقین بھی موجود تھے۔