تھانہ جنڈ کی کارروائی، 6 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ دھر لیا،7 موٹر سائیکل برآمد

تھانہ جنڈ کی کارروائی، 6 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ دھر لیا،7 موٹر سائیکل برآمد

جنڈ(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) ڈ ی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر السلام نے ذیشان عرف شانی چھ رکنی موٹر سائیکل چور گینگ  کو دھر لیا ۔07 عدد موٹر سائیکل مالیتی 7لاکھ 55 ہزار روپے اور 16 ہزار روپے نقد برآمد 

 تفصیلات کے مطابق جنڈ شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وار داتیں عام  ہو رہی تھیں جو کہ اس صورت حال میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی جنڈ اور ایس ایچ او جنڈ کو موٹر سائیکل چوری کی روک تھام اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا ٹاسک دیا ۔ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیہ نے ایس ایچ او تھانہ جنڈ  مظہر السلا م پر مشتمل موٹر سائیکل چوروں کو پکڑنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شبانہ روز محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہوئے ذیشان عرف شانی چھ رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر  کے

 ملزمان کے قبضہ سے 05 عدد سے موٹر سائیکل ہنڈا 125 مالیتی 6,50000 روپے ،02عدد موٹرسائیکل  CD70مالیتی 01لاکھ روپے ،ٹینکی ٹاپے معہ دیگر سپئیر پارٹس اور نقدر رقم 16000 روپے برآمد کر لیے۔دوران انٹروگیشن  ملزمان نے دیگر تھانہ جات میں بھی موٹر سائیکل چوری کرنے  کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ اس کامیاب کاروائی پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او تھانہ جنڈ اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ چور کتنا ہی چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔

 

گرفتارہونے والے ملزمان میں ذیشان عرف شانی ولد ستار حکیم سکنہ چک جھمرہ فیصل آباد حال حاجی بازار جنڈ ،فیضان علی ولد الطاف قادر سکنہ رتی کیڑی حال محلہ برف خانہ جنڈ ،الطاف قادر ولد شادی خان سکنہ محلہ برف خانہ جنڈ ،حیدر علی ولد فتح شیر سکنہ محلہ حسین آباد جنڈ ،مشتاق احمد ولد عبد القیوم سکنہ محلہ تکیہ جنڈ ،ناصر قیوم ولد عبد القیوم سکنہ محلہ برف خانہ جنڈ شامل ہیں