مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے جنوری میں18کشمیریوں کو شہیدکیا

سرینگر( کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں 3بچوںسمیت 18  بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 2خواتین بیوہ اور10بچے یتیم ہوئے۔اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں،پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 147افراد کو زخمی اور حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 137 شہریوں کو گرفتارکرلیا۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 62مکانوںکو تباہ کیا اور 6خواتین کی بے حرمتیاں کیں۔