اٹک پولیس نے گمشدہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا 

اٹک پولیس نے گمشدہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ایس ایچ او صدر اٹک عاطف ستار کی زیر نگرانی 14 سالہ حمزہ علی ولد منصب خان سکنہ شکردرہ کو ٹریس کر کے ورثاءکے حوالے کردیا 

تفصیلات کے مطابق منصب خان نے 6 جولائی کو تھانہ صدر اٹک میں تحریری درخواست دی کہ اس کا 14 سالہ بیٹا حمزہ علی گھر سے ناراض ہو کر کہیں چلا گیا ہے اور تا حال واپس نہ آیا ہے برائے مہربانی میرے بچے کو ٹریس کر کے میرے حوالے کیا جائے 
جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار اور اے ایس آئی مدثر عباس نے پولیس ملازمین کے ہمراہ بچے کو اپنی خالہ کے گھر واقعہ گولڑہ سے ٹریس کر کے بچے کے والد کے حوالے کر دیا ۔

 

 

بچے نے بتایا کہ وہ اپنے گھر والوں سے ناراض ہو کر خالہ کے گھر چلا گیا تھا اور اس نے خالہ کو کہا تھا کہ اگر انہوں نے میرے ماں باپ کو میرے بارے میں بتایا تو میں وہاں سے بھی چلا جاﺅں گا بچے کے والد نے اٹک پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔