ہوری زون پبلک سکول طلبہ کی طرف سے پمفلٹ اور ہنڈ میڈ ماسک عوام میں تقسیم

ہوری زون پبلک سکول طلبہ کی طرف سے پمفلٹ اور ہنڈ میڈ ماسک عوام میں تقسیم

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز) ملک بھر میں کرونا وائرس کی وباءکے خلاف جنڈشہر میں بھی ہوری زون پبلک سکول کے بچوں نے ا حتیاطی تدابیر پرمشتمل پمفلٹ اور ہنڈ میڈ ماسک عوام میں تقسیم کئے 

اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر نوید ملک نے کہناتھا کہ بچوں کے ذریعے اس ایکٹویٹی کوکرانے کامقصد یہ تھا کرونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیں اور معاشرے میں ہمیں اس کے بارے میں باقاعدہ آگاہی مہم چلانی چاہیئے زندہ قوموں کی پہچان ایسے امتحانات ہی میں ہوتی ہے ۔ 

 

ہمیں بچوں میں یہی احساس جگاناکہ بڑی سے بڑی مصیبت اور امتحان کا ہم متحد ہو کر اور ایک دوسرے کا ساتھ دے کرمقابلہ کرسکتے ہیں ۔جو ماسک ہم تقسیم کر رہے ہیں یہ سکول ہی میںٹیچرز اور بچوں نے مل کر بنائے ہیں،تا کہ بچے ایسی باتیں سیکھ کرآگے بھی آگاہی دیں امتحان کی اس گھڑی میں ہم اپنے ملک کے عوام اور اداروں کے کےساتھ کھڑے ہیں۔سکول انتظامیہ اور بچوں کے ان اقدامات کو عوام نے بھرپور سراہا ۔