اٹک میں ایک اور کورونا کیس رپورٹ، تعداد70 ہو گئی 

 اٹک میں ایک اور کورونا کیس رپورٹ، تعداد70 ہو گئی 
چیف ایڈیٹر:صدیق فخر، ڈیلی اٹک نیوز

ضلع اٹک میں کورونا کے مریضوں کا اضافہ جاری، ضلع بھر میں مثبت کیسز کی تعداد70ہو گئی جبکہ40افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ نئے رپورٹ ہونے والے کیس تحصیل اٹک سے ہے جو سی ایم ایچ اٹک میں ایڈمٹ ہے۔

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 70 ہوگئی ہے۔

جبکہ ضلع بھر میںکورونا وائرس سے 03افراد فوت ہو ئےاور40 افراد کیس صحت یاب ہوکر گھروںکو واپس جا چکے ہیں۔

ضلع اٹک میں اس وقت 16افراد زیر علاج ہیںجبکہ11 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں 4769 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 1373افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیںاور 262 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ 

 

زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔