بھمبر،شہر میں ریڑھی بانوں کا راج،شہریوں کا باہر نکلنا محال ہو گیا

بھمبر ( بیو رو رپو رٹ ) بھمبر شہر میں ریڑ ھی با نوں کا را ج ،شہر کی سڑ کوں اور گلیوں میں ہر طرف ریڑ ھیاں ہی ریڑ ھیاں نظر انے لگیں ،شہر یوں ،گا ہکوں ،مسا فروں ،مو ٹر سائیکلوں اور گا ڑیوں کا گزر نا محا ل ہو گیا سکو لوں اور دفتروں کے چھٹی کے اوقا ت میں ٹر یفک جا م معمو ل بن گیا بلد یہ بھمبر کا عملہ لمبی تا ن کر سو گیا ایڈمنسٹر یٹر بلد یہ مرزا محمد اجمل جرا ل شہر یو ں کا مسئلہ حل کر یں سما جی حلقوں کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر میں ریڑ ھیوں ،کھو کھوں اور تھڑوں کی تعداد میں روز بروز اضا فہ ہو تا جارہا ہے اور شہر بھر میں جہاں بھی تھوڑی بہت جگہ میسر ہو تی ہے وہاں ریڑ ھی با ن قبضہ کر لیتے ہیں میلاد چو ک ،میر پور چو ک ،سما ہنی چو ک ،لاری اڈہ ، کو ٹھی موڑ اور دیگر پبلک مقا ما ت پر ہر طرف ریڑ ھیوں کا رش نظر اتا ہے جس کیو جہ سے پید ل چلنے والوںمو ٹر سا ئیکل سوا روں اور گا ڑیوں کیلئے گزر نے کا راستہ تک باقی نہیں بچتا ہے با لخصوص چھٹی کے اوقا ت میں سارے شہر میں ٹر یفک جا م رہتی ہے لیکن بلد یہ احکام کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے بھمبر کے شہر ی وسما جی حلقوں نے ایڈمنسٹر یٹر بلد یہ مرزا محمد اجمل جرال سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور اس گھمبیر مسئلہ پر تو جہ دیکر اس کا حل نکا لیں اور شہر یوں کو اس مصیبت سے نجا ت دلا ئیں ۔