مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے راجوری میںچارکشمیری نوجوان شہید کردیے

سرینگر ایم ایس)
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں سندربنی کے علاقے روارین تلہ میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے نوجوان عسکریت پسند تھے اوروہ بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔ KMS
مقبوضہ کشمیر:بھارت فوجی طاقت کی بنیاد پر کشمیری عوام کے جائز حقوق سلب کرنے پر تلا ہواہے: حریت کانفرنس
حریت وفد کا شہید نوجوان شفاعت وانی کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی، زخمی خاتون کی عیادت