بلوچی سجی اور کابلی پلاؤ بنانے کی ترکیب

 بکرے کی سالم ران ایک عدد
 لیموں کا رس ایک چوتھائی پیالی
پپیتا دو کھانے کے چمچ
 لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
 سفید سرکہ ایک پیالی
 نمک اور چاٹ مصالحہ حسب ضرورت اور ذائقہ
 سجانے کے لئے ہر ادھنیا ،ادرک ،لیموں کا رس ۔
کابلی پلاؤ کے اجزا:۔
 باسمتی چاول تین پیالی گوشت کے ریشے ایک پاؤ
 تیل آدھی پیالی
 پیاز دو عد د
 خشک میوہ جات حسب ضرورت
 لہسن تین عدد
 دار چینی ایک ٹکڑا
 چھوٹی الائچی آٹھ عدد
 ثابت زیرہ دو چمچ
 لونگ 6عدد
 نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
 یخنی دو پیالی
سبز الائچی ،گرم مصالحہ دو چمچے۔

 تیار کرنے کی ترکیب

پلاؤ بنانے کے لئے دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں گوشت تل کر نکال لیں اب پیاز سرخ ہو جائے تو لہسن اور مصالحے شامل کرکے بھونیں چند منٹ بعد اس میں گوشت پانی یا یخنی شامل کرکے دم پر لگالیں نمک اور کالی مرچ بھی شامل کردیں ایک ڈیڑھ گھنٹے بعد گوشت گل جائے تو گوشت اور مصالحہ چھان کر علیحدہ کرلیں اور یخنی دیگچی میں ہی رہنے دیں  اب ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں گاجر تل لیں اب چینی شامل کرکے ملائیں رنگ ہلکا سنہری ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں اور ایک پیالی یخنی پین میں ڈال دیں ساتھ ہی کشمش ،الائچی اور نمک ملا ئیں اب ایک دیگچی میں پانی اور نمک ڈال کر اس میں چاول ابال لیں تین سے چار منٹ بعد نتھار کر پیالے میں نکا ل لیں اور اس میں یخنی ڈالیں اب ایک بڑی دیگچی میں گھی لگائیں اس پر چاول ڈالیں  پھر گوشت اور پیاز کی تہہ لگائیں اور پانی چاول اوپر حصے میں ڈال دیں ایک ایک کچن تولیہ دیگچی کے ڈھکن پہ لپیٹ کر ڈھنک اور پانچ منٹ دم دیں کابلی پلاؤ تیار ہے ۔ بکرے کی ران پر چھری سے نشان لگائیں اور ایک بڑی دیگچی میں پانی ڈال کر 45منٹ کے لئے ڈبو دیں اس کے بعد اس میں لیموں کا رس ،نمک ،ادرک ،لہسن ،سفید سرکہ اور پپیتا شامل کرکے ایک سے دو گھنٹے کے لئے چھوڑ یں ۔ دو گھنٹے کے بعد دیگچی میں سے آدھا پانی نتھارل لیں اور بقیہ پانی کو ابلنے کے لئے چڑھا دیں اب ران کو سیخ پر پروئیں اور کوئلے کی درمیانی آنچ پر سینک لیں ۔ تیار ہونے پر چاٹ مصالحہ لیموں کا رس اور ہر ادھنیا چھڑ ک کر مہمانوں کو کابلی پلاؤں کے ساتھ پیش کریں ۔