:چنگیز خان لورز کی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب

حضرو :چنگیز خان لورز کی جانب سے پاک آرمی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کثیر تعداد میں کارکنوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق چنگیز خان پبلک سیکرٹریٹ نزد موسیٰ کالونی کے مقام پر پاک آرمی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور وطن عزیز کیلئے پاک آرمی کی قربانیوں کو سرایا گیا اس موقع پر فردوس خان ،حاجی اقبال میر ،ملک نسیم ،شاہد خان ،عاقب خان علیزئی ،زاہد میر،بابر زمان ،علی احمد ،نور خان ،سیف محمود سیفی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن عزیز کی جانب دیکھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال پھینکا ہے آج پاکستان کے کروڑوں عوام جو رات کو گہری نیند سوتے ہیں اس کا کریڈیٹ ہمارے ان مجاہدوں کے سر ہے جو دن رات چوکس ہو کر اپنے ملک کے دفاع کیلئے نہ صرف باڈر پر بلکہ ملک کے کونے کونے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تہذیب یافتہ اور ترقی یافتہ قومیں اپنے ان ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔
