Sun
03
May
2026

پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایت پر اے سی پنڈی گھیب حیدرعباس نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں پولیس ، بلدیہ پنڈی گھیب کے افسران اور عملہ کے ہمراہ راول چوک پنڈی گھیب سے اخلاص چوک تک ناجائز تجاوزات کے سلسلہ میں درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کراکر آمد و رفت کے راستوں کو کشادہ کردیا ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم کو سراہا ہے ۔
