حصول رزق حلال کی سعی کرنیوالا اللہ کو پسند ہے،تیمور اسلم، رفاقت علی حقانی 

حصول رزق حلال کی سعی کرنیوالا اللہ کو پسند ہے،تیمور اسلم، رفاقت علی حقانی 

 ملک کے معاشی نظام کو اسلام کی اصولوں پر چلانے سے ہی معیشت ٹھیک ہوگی ،تجارتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) حصول رزق حلال کی سعی کرنے والا اللہ کو پسند ہے ، شریعت محمدی میں تجارت کے اصولوں کو خوب واضح بیان کردیا گیا ہے جن کی روشنی میں حلال رزق کمانے والا دنیا میں چلتے پھرتے 4 جنتی اشخاص میں سے ایک ہے اور اسی کی ہی دعائیں قبول ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی نے مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک تیمور اسلم کے ہمراہ تجارتی مرکزکا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا

 

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی نظام کو اسلام کی اصولوں پر چلانے سے ہی معیشت ٹھیک ہوگی تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفیﷺ میں ہے انہوں نے ملک و ملت کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی، کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر محمد صغیر بٹ، محمدثاقب بابو،چوہدری سہیل حشمت ، چوہدری فیصل حشمت و دیگر معززین موجود تھے ۔