اٹک ،نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

اٹک ،نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ٹریفک پولیس اٹک شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل حل کرنے کے لیے پر عزم

 ناجائز پارکنگ کرنے والوں کی گاڑیاں لفٹر سے اٹھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ گاڑیاں چھڑانے کے لیے قانون کے مطابق جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے نو پارکنگ کی خلاف ورزی یاغلط پارکنگ سے ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں موٹر سائیکلوں وغیرہ کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی چوک سے مدنی چوک کو ون وے بنا دیا گیا ہے اور سڑک پر پارکنگ کا بندو بست کیا گیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

گاڑیاں موٹر سائیکل وغیرہ لفٹر کے ذریعے اٹھا کر بند کیے جا رہے ہیں۔ اور خلاف ورزی کرنے والون سے جرمانہ وصول کر کے قومی خزانے کو ریوینیو کی مد میں ہزاروں روپے کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔