Thu
23
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے 2 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49 ہو گئی دونوں مریضوں میں سے ایک کا تعلق تحصیل فتح جنگ شہر جبکہ دوسرے کا تعلق تحصیل حضرو کے گائوں غور غشتی سے ہے۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د49ہوگئی ہے۔ دو افراد فوت ہو ئے۔15افراد صحت یاب ہوئے۔ 08افراد زیر علاج ہیں۔24افراد قرنطینہ میں ہیں۔3076افرادکی سکر یننگ کی گئی۔726 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ
منفی آئے ہیں اور 124افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔
